Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، پاکستان میں بدھ 8 اپریل کو نرخ کیا رہے؟

پاکستان میں بدھ کو 24 قیراط سونے کی قیمت میں 15 ہزار 700 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو اس اضافے کے بعد ملک میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 5 لاکھ 4 ہزار 162 روپے ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ کاروباری دن اس کی قیمت 4 لاکھ 88 ہزار 462 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔  
اس کے ساتھ 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت میں بھی 13 ہزار 460 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 23 ہزار 237 روپے ہو گئی۔ اسی طرح 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 3 لاکھ 96 ہزار 231 روپے تک پہنچ چکی ہے۔
دوسری جانب بدھ کو چاندی کی قیمت میں بھی 440 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد مقامی مارکیٹ میں  24 قیراط چاندی فی تولہ قیمت 8 ہزار 184 روپے مقرر ہوئی۔ اسی طرح 10 گرام چاندی کی قیمت 7 ہزار 16 روپے تک پہنچ گئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 157 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 ہزار 814  ڈالر ہو چکی ہے۔ اس طرح آج  فی اونس چاندی کی قیمت 77.00 ڈالر  تک پہنچ گئی۔

شیئر: