Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ، ایران ممکنہ مذاکرات: اسلام آباد میں 9 اور 10 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان

ضلعی انتظامیہ کے اعلامیے کے مطابق عام تعطیل کے باجود ضروری خدمات کے ادارے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔ (فوٹو: اے ایف پی)
اسلام آباد کی ضلعی انتظامنہ نے نوٹیفکیشن کے مطابق 9 اور 10 اپریل (جمعرات اور جمعہ) کو اسلام آباد کی حدودِ میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔
خیال رہے امریکہ اور ایران کے درمیان پاکستان کی ثالثی میں دو ہفتوں کے لیے عارضی جنگ بندی کے بعد، امریکہ اور ایران کے اعلی سطح کے وفود کا اسلام آباد میں 10 اپریل کو ممکنہ مذاکرات کے لیے آمد متوقع ہے۔
بدھ کو ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے دفتر سے جاری نوٹفکیشن میں اسلام آباد میں جمعرات اور جمعے کو لوکل چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔
گوکہ ڈی سی آفس سے جاری نوٹیفکیشن میں مقامی تعطیل کی وجہ نہیں بتائی گئی ہے تاہم خیال یہی ہے کہ یہ چھٹیاں اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے درمیان ممکنہ مذاکرات کے لیے اعلی سطح کے وفود کی آمد کے پیشن نظر دی گئی ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف بدھ کی صبح ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کے ساتھ امریکہ اور ایران کو 10 اپریل کو اسلام آباد میں مذاکرات کی دعوت دی تھی تاکہ مستقل جنگ بندی کے لیے کسی سمجھوتے پر پہنچا جاسکے۔
ضلعی انتظامیہ کے اعلامیے کے مطابق عام تعطیل کے باجود ضروری خدمات کے ادارے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔
ضروری خدمات فراہم کرنے والے اداروں میں میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد، کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی، اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری ایڈمنسٹریشن، اسلام آباد پولیس، اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی، سوئی ناردرن گیس اور  ہسپتالیں شامل ہیں۔
اعلامیے میں شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی سرگرمیوں کی منصوبہ بندی اسی کے مطابق کریں۔

 

شیئر: