Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب نے عالمی صحت منصوبوں پر 6 ارب ڈالر سے زیادہ خرچ کیے

ان میں ایک ہزار 953 انسانی ہمدردی اور رضاکارانہ منصوبے شامل ہیں ( فوٹو: ایس پی اے)
   سعودی عرب نے عالمی صحت کے شعبے میں دو ہزار 247 ترقیاتی، انسانی ہمدردی اور رضاکارانہ منصوبوں پر کام کیا ہے، جن کی مجموعی مالیت 6 ارب 488 ملین امریکی ڈالر سے زیادہ ہے۔
ان میں ایک ہزار 953 انسانی ہمدردی اور رضاکارانہ منصوبے، جن کی مالیت 259 ملین امریکی ڈالرسے زیادہ ہے، امدادی ایجنسی شاہ سلمان مرکز کے ذریعے نافذ کیے گئے۔
ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان مرکز نے کورونا کی وبا کے دوران وائرس سے بچاو کے لیے طبی آلات اور دیگر سپلائیز کی فراہمی کے ذریعے گلوبل ہیلتھ سسٹم کی بھی سپورٹ کی۔
 سعودی امدادی ایجنسی کئی مخصوص پروگرام شروع کیے، جن میں یمن اور شام میں معذور افراد کےلیے مصنوعی اعضا کا پروگرام۔ بصارت سے محروم افراد کے لیے نورالسعودیہ‘ پروگرام،  امراض قلب کے لیے ’نبض السعودیہ‘ رضاکارانہ پروگرام جبکہ ترکیہ اور شام میں زلزلہ زدگان کی بحالی کے لیے ’حیاۃ السعودی التطوعی‘ پروگرام شامل ہیں۔ 

 ’سمع السعودیہ‘ رضا کارانہ پروگرام کے تحت دنیا کہ مختلف ملکوں میں قوت سماعت کی بحالی اور کوکلیئر امپلانٹس کے لیے کام کیا گیا۔
2025 میں ریاض انٹرنیشنل ہیومنٹری فورم کے موقع پر شاہ سلمان مرکز نے عالمی ادارہ صحت کے ساتھ  پولیو کے خاتمے کی کوششوں کی سپورٹ کے لیے 300 ملین ڈالر کے تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے۔
یہ اقدام پاکستان اور افغانستان جیسے زیادہ خطرے والے ملکوں میں انسداد پولیو مہم کی سپورٹ کرتا ہے۔

مملکت کی قابل ذکر کوششوں میں جسمانی طور پر جڑے ہوئے بچوں کو جدا کرنے کا پروگرام شامل ہے، جس کے تحت 1990 سے اب تک 68 کامیاب آپریشن کیے گئے۔ پانچ براعظموں کے 28 ملکوں میں 175 کیسز کا جائزہ لیا ہے۔
شاہ سلمان مرکز نے انسانی ہمدردی کے مشن کے ایک حصے کے طور پر سوڈان، صومالیہ، عراق، انڈونیشیا، لبنان، تنزانیہ، بنگلہ دیش اور شام سمیت متعدد ملکوں میں صحت کے شعبے کی سپورٹ کی ہے۔
واضح رہے شاہ سلمان امدادی مرکز کا قیام 2015 میں عمل میں آیا تھا، جس کے تحت 113 ممالک میں 8 ارب 350 ملین ڈالر کے 4234 منصوبوں پر کام کیا گیا ہے۔

 

شیئر: