امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ مذاکرات کے لیے نائب صدر جے ڈی وینس اور دیگر نمائندوں کو پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد بھیج رہے ہیں.
وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ مذاکرات اسلام آباد میں سنیچر کے روز شروع ہوں گے۔
ترجمان نے بتایا کہ ’ ٹرمپ اپنی مذاکراتی ٹیم، جس کی قیادت امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس کریں گے، اور جس میں خصوصی ایلچی سٹیو وٹکوف اور جارڈ کشنر شامل ہیں، کو اس ہفتے کے اختتام پر مذاکرات کے لیے اسلام آباد بھیج رہے ہیں۔‘