Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الباحہ: تین ماہ کے دوران 130 سیزنل ایونٹ، 30 ہزار سے زیادہ وزیٹرز

خطے میں سیاحتی اور اقتصادی سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں ( فوٹو: ایس پی اے)
الباحہ ریجن کی میونسپلٹی نے سالِ رواں کی پہلی سہ ماہی کے دوران 130 سے زیادہ سیزنل ایونٹ  کا اہتمام کیا جو غیرمعمولی طور پر مقبول رہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ان ایونٹس نے 30 ہزار سے زائد وزیٹرز کو متوجہ کیا، جو خطے میں بڑھتی ہوئی سیاحتی اور اقتصادی سرگرمیوں کی عکاسی کرتا ہے۔
الباحہ میونسپلٹی کے نائب میئر انجینئرصدیق الشیخی نے بتایا ’سیزنل ایونٹس میں علاقائی مواد اور ثقافتوں کو اجاگر کیا گیا، جس سے سیاحتی اور تفریحی مقامات کی بحالی کے ساتھ  دستکاری اور کاٹیج انڈسٹری میں کام کرنے والے خاندانوں کو منظم اور مستحکم مارکیٹنگ میں مدد ملی۔‘
 ’بسطہ خیرالسعودیہ‘ کے عنوان سے اقدام کے براہ راست معاشی اثرات دیکھنے میں آئے۔ 22 مقامات کو تجارتی زون بنایا گیا تھا، 315 سٹالز لگائے گئے۔ پانچ لاکھ ریال سے زائد کی خریداری کی گئی۔

ان ایونٹس میں رضا کاروں کی اہمیت بھی نمایاں طور پر سامنے آئی۔ 480 اقدامات  کے تحت 310 کے قریب رضا کارانہ امور مخصوص تھے۔
رضا کاروں کی تعداد 12 ہزار سے زائد رہی، جنہوں نے مجموعی طور پر 60 ہزار گھنٹے رضا کارانہ خدمات انجام دیں۔

 

شیئر: