Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الباحہ کے فارمز: جہاں خاندان اور دوست افطار کے لیے اکٹھے ہوتے ہیں

الباحہ ریجن مملکت کا اہم زرعی علاقہ ہے (فوٹو: ایس پی اے)
الباحہ ریجن میں رمضان کے دوران فارمز میں افطار کا اہتمام کیا جاتا ہے جو مقامی افراد اور سیاحوں کو باہمی ہم آہنگی اور سماجی رابطے کے ماحول میں ڈھال دیتا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق یہ افطار ریجن کے زرعی علاقے میں ہوتا ہے جہاں کھیت دیہاتوں اور وادیوں تک پھیلے ہوئے ہیں جن کے ارگرد ٹینٹ لگائے جاتے ہیں جو اس ماحول کو مستند رنگ فراہم کرتے ہیں۔
کئی زمیندار اور رہائشی اپنے فارمز میں افطار کا اہتمام کرتے ہیں۔ اہلخانہ، دوست اور ہمسائے روزہ کھولنے کے لیے مغرب کی اذان سے قبل اکٹھے ہو جاتے ہیں۔
گپ شپ اور رمضان کی خوشیاں یکجہتی اور باہمی عزت جیسے خوبصورت احساس کی عکاسی کرتی ہیں۔
افطار کے میزوں پر مختلف پکوان لگائے جاتے ہیں جن میں اکثر کھجور، روایتی روٹی، جوس اور مشہور مقامی ڈشز جبکہ ان کے ساتھ الباحہ کے کھیتوں سے آنے والی زرعی مصنوعات بھی شامل ہوتی ہیں۔
اس سے زمین کے ساتھ تعلق اور اردگرد کے زرعی ماحول جیسے منفرد کردار کے تجربے کو افطار کے ذریعے حاصل کیا جا سکتا ہے۔
معتدل موسم، سرسبز جگہیں، کھجور کے درخت اور قریب موجود پھلوں اور سبزیوں کے کھیت روزہ افطار کرنے کے لیے ایک بہترین ماحول فراہم کرتے ہیں۔

یہ قدرتی مناظر رہائشیوں اور سیاحوں کے لیے ان جگہوں کو مشہور مقام بناتے ہیں۔ الباحہ ریجن مملکت کا اہم زرعی علاقہ ہے جو خوشگوار موسم کے لیے مشہور ہے۔
 

 

شیئر: