الباحہ میں عید الفطر پر روایتی رقص’العرضہ‘ کی پرفارمنس
فن اور علاقائی ثقافت وتہذیب کی بھرپور عکاسی کی گئی (فوٹو: ایس پی اے)
الباحہ ریجن میں عید الفطر کی تقریبات کے دوران تلواروں کے روایتی سعودی رقص’العرضہ‘ کی پرفارمنس نے بڑی تعداد میں مقامی افراد اور وزیٹرز کو متوجہ کیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق ’العرضہ‘ کے گروپوں نے روایتی تلواروں کے رقص کی شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا، جس میں اس فن اور علاقائی ثقافت کی بھرپور عکاسی کی گئی۔

لوک ورثے کی پرفارمنس نے عید الفطر پر تقریبات کو متنوع بنانے میں اہم کردار ادا کیاِ،ماضی کے دور کو عصرِ حاضر سے ہم آہنگ کیا جو خطے کی شناخت کا عکاس ہے۔
یاد رہے خصوصی مواقع پر روایتی رقص ’العرضہ‘ سعودی عرب کا قومی ورثہ ہے۔

یہ رقص 1932میں سعودی عرب کے قیام سے لے کر اب تک ملک کے تمام علاقوں میں قومی تقریبات کا اٹوٹ حصہ بن چکا ہے۔
یونیسکو نے اسے سعودی عرب کے عالمی ورثے کی فہرست میں بھی شامل کیا ہے۔
