Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لبنان جنگ بندی کا حصہ نہیں: ٹرمپ، ایران کا شمولیت پر اصرار

لبنان کا معاملہ ڈیل کا ایسا نکتہ ہے جس پر دونوں ملکوں میں اختلاف پایا جاتا ہے (فوٹو: اے ایف پی)
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے لبنان میں اسرائیل اور حزب اللہ کی لڑائی کا معاملہ ایران اور امریکہ کے درمیان ہونے والی عارضی جنگ بندی کا حصہ نہیں ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق بدھ کو واشنگٹن میں نشریاتی ادارے پی بی ایس سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ’وہ معاہدے میں شامل نہیں ہیں اور یہ حزب اللہ کی وجہ سے ہے۔‘
حزب اللہ لبنان میں سرگرم ایک ایسا گروپ ہے جس کو ایران کی حمایت حاصل ہے۔
صدر ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ ’اس کا بھی خیال رکھا جائے گا یہ ایک الگ چھوٹی لڑائی ہے۔‘
تاہم دوسری جانب ایران کی جانب سے اصرار کیا جا رہا ہے کہ لبنان بھی معاہدے میں شامل ہے اور یہ جنگ بندی کی نازک ڈیل کا واحد بڑا نکتہ ہے جس پر اختلافات پایا جاتا ہے۔
عراق کے وزیر خارجہ عباسی عراقچی کا کہنا ہے کہ لبنان میں حزب اللہ کے خلاف اسرائیل کی لڑائی کو بھی اسی ڈیل کے حصے کے طور پر ختم کیا جائے۔
انہوں نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ ’دنیا لبنان میں قتل عام دیکھ رہی ہے، اب گیند امریکہ کے کورٹ میں ہے اور دنیا یہ بھی دیکھ رہی ہے کہ آیا وہ اپنے وعدوں پر عمل کرے گا۔‘

شیئر: