Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنگ کے آغاز کے بعد سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کا پہلا ٹیلیفونک رابطہ: سعودی وزارت خارجہ

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جمعرات کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں وزرائے خارجہ نے خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا۔
بیان کے مطابق گفتگو کے دوران کشیدگی میں کمی لا کر خطے میں امن و استحکام کی بحالی کے طریقوں پر بھی غور کیا گیا۔
سعودی عرب اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے پس منظر میں یہ پہلا باضابطہ رابطہ ہے۔ اس سے قبل ایران نے اسرائیل اور امریکہ کے حملوں کے ردعمل میں خلیجی ممالک، جن میں سعودی عرب بھی شامل ہے، کو نشانہ بنایا تھا۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب منگل کو اعلان کردہ جنگ بندی کو نازک قرار دیا جا رہا ہے۔

شیئر: