کے ایس ریلیف کی غزہ میں 27 ہزار سے زیادہ افراد میں تازہ کھانے کی تقسیم
یہ مدد مملکت کی جانب سے انسانیت کی خدمت کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی امدادی ایجنسی شاہ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر (کے ایس ریلیف سینٹر) سے منسلک سینٹرل کچن کی جانب سے وسطی اور مغربی غزہ کی پٹی میں 27820 ضرورت مند افراد میں تازہ کھانا تقسیم کیا گیا۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق یہ اقدام غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کی مدد کرنے کے لیے سعودی پبلک کیمپین کا حصہ ہے۔
یہ مدد مملکت کی جانب سے انسانیت کی خدمت کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے جسے کے ایس ریلیف کے ذریعے پورا کیا جا رہا ہے تاکہ غزہ میں فلسطینی عوام کی مشکلات آسان ہو سکیں۔
