Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کے ایس ریلیف کی غزہ میں 157 فوڈ باسکٹس کی تقسیم

امداد سے 942 افراد کو فائدہ پہنچا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی امدادی ایجنسی شاہ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر (کے ایس ریلیف سینٹر) کی جانب سے پیر کو مغربی غزہ کی پٹی میں خان یونس میں ضرورت مند افراد میں 157 فوڈ باسکٹس تقسیم کی گئی ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق اس سے 942 افراد کو فائدہ پہنچا ہے۔ یہ سعودی نیشنل کمپین کا حصہ ہے جس کا مقصد غزہ میں فلسطینی عوام کو سپورٹ کرنا ہے۔
یہ امداد مملکت کی کے ایس ریلیف کے ذریعے انسانیت کی خدمت کا حصہ ہے جس کا مقصد فلسطینی عوام کے مسائل کو دور کرنا اور جاری انسانی بحران میں متاثرہ خاندانوں کی مدد کرنا ہے۔

 

شیئر: