کے ایس ریلیف کی جانب سے یمن کے بچوں میں عید کے تحائف تقسیم
اس پروجیکٹ کے ذریعے شدید ضرورت مند خاندانوں کے 19 ہزار افراد کی مدد کی جائے گی (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی امدادی ایجنسی شاہ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر (کے ایس ریلیف سینٹر) کی جانب سے گزشتہ روز حضرموت گورنریٹ میں شدید ضرورت مند خاندانوں میں 1190 عید کے کپڑے اور یتمیوں میں 1190 تحائف تقسیم کیے گئے۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق یہ اقدام 2026 میں جمہوریہ یمن میں ’کسوت فرح کلودنگ ڈسٹریبویشن پروجیکٹ‘ کا حصہ ہے۔
اس پروجیکٹ کے ذریعے شدید ضرورت مند خاندانوں کے 19 ہزار افراد کی مدد کی جائے گی جس میں المہرہ، حضرموت، عدن، مارب اور لحج کی گورنریٹ سے تعلق رکھنے والے بے گھر افراد اور میزبان کمیونٹیز شامل ہیں۔
یہ اقدام سعودی عرب کی جانب سے فراہم کی گئی ہیومنٹیرین اور ریلیف کوششوں کے ڈھانچے کا حصہ ہے جس کی نمائندگی کے ایس ریلیف کر رہی ہے۔
کے ایس ریلیف نے یمن کی المہرہ گورنریٹ کے الغیضہ ڈسٹرکٹ میں شدید ضرورت مند خاندانوں میں عید کے کپڑوں کے 887 جوڑے اور یتیم بچوں میں 887 تحائف تقسیم کیے۔
اس کا مقصد بچوں کو خوش کرنا اور ان کی عید کے دنوں میں نفسیاتی اور سماجی طور پر مدد کرنا شامل ہے۔
