کے ایس ریلیف کی جانب سے یمن میں کھجوروں کے ایک ہزار کاٹن تقسیم
یہ پروگرام مملکت کی جانب سے انسانی فلاح بہبود اور ریلیف اقدامات کی سیریز کا حصہ ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی امدادی ایجنسی شاہ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر (کے ایس ریلیف سینٹر) کی جانب سے یمن کی گورنریٹ شبوہ میں کھجوروں کے ایک ہزار کاٹن تقسیم کیے گئے ہیں جس سے چھ ہزار افراد کو فائدہ پہنچا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ اقدام یمن میں 2026 کے کھجور تقسیم کرنے کے پروگرام کا حصہ ہے۔
یہ پروگرام مملکت کی جانب سے انسانی فلاح بہبود اور ریلیف اقدامات کی سیریز کا حصہ ہے جنہیں انسانی خدمت کی ایجنسی کے ایس ریلیف کے ذریعے کیا جا رہا ہے۔
اس کا مقصد فوڈ سکیورٹی کو بڑھانا ہے اور یمن میں خطرے سے دوچار گروپوں کو بنیادی ضروریات کی اشیا فراہم کرنا ہے۔
