Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’دھورندر‘ میں آشا بھوسلے کا 55 برس پُرانا گانا، ’لوگوں کو معلوم ہی نہیں‘

آشا بھوسلے اتوار کو 92 برس کی عمر میں چل بسی تھیں (فوٹو: انڈیا ٹوڈے)
کیا آپ جانتے ہیں کہ ایک روز قبل چل بسنے والی بالی وڈ کی سینیئر گلوکارہ آشا بھوسلے کا ایک ایسا گانا فلم ’دھورندر‘ میں شامل ہے جو انہوں نے 55 سال قبل گایا تھا۔
انڈیا ڈاٹ کام کے مطابق چند مہینے قبل ریلیز ہونے والی مشہور فلم ’دھورندر‘ میں بہت کچھ ایسا ہے جس نے شائقین کی بھرپور توجہ حاصل کی اور اسی میں ایک آشا بھوسلے کا ایک پرانا گانا بھی تھا۔
چونکہ یہ گانا ساڑھے پانچ دہائیاں قبل گایا گیا تھا اس لیے لوگوں نے سن کر یہی سمجھا یہ کوئی نیا گانا ہے اور یہ بات زیادہ زیر بحث نہیں آئی کہ ایک پرانے گانے کو فلم میں کیوں شامل کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق لوگوں کو معلوم ہی نہیں کہ نصف صدی سے بھی زیادہ پرانا گانا ہے کیونکہ وہ ایک ایسا گانا ہے جو آج کے دور میں بھی نیا لگتا ہے۔
رپورٹ میں اس گانے کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ وہ 1971 میں آشا بھوسلے نے فلم ’کارواں‘ کے لیے گایا تھا، جس کے ہدایت کار ناصر حسین تھے اور اس میں آشا پاریکھ، جیتندر اور ارونا ایرانی نے اہم کردار ادا کیے تھے جبکہ اس فلم کی موسیقی آر ڈی برمن نے ترتیب دی تھی۔
یہ گانا فلم دھورندر میں اس وقت سنائی دیتا ہے جب انڈین جاسوس حمزہ مزاری کی شکل میں پاکستان میں داخل ہوتا ہے اور پہلی بار ایک کلب میں یالینہ کو دیکھتا ہے، اسے اندر جانے سے روک دیا جاتا ہے۔

دسمبر 2025 میں ریلیز ہونے والی ’دھورندر‘ ایک سپرہٹ فلم ہے اور اب اس کا اگلا پارٹ بھی آ چکا ہے (فوٹو: انڈیا ٹوڈے)

اس کے بعد وہ یالینہ کی گاڑی کو توڑتا پھوڑتا ہے اور پولیس آ جاتی ہے اور وہاں سے جان بچا کر نکلنے والی یالینہ باہر صرف حمزہ کو پاتی ہے اور اس کی موٹر سائیکل پر بیٹھ جاتی ہے اور پولیس آنے پر وہ موٹر سائیکل بھگا لیتا ہے اس کے بعد ایک چینزگ گیم جیسی صورت حال بن جاتی ہے۔
اس دوران دوڑتی اور جمپ لگاتی موٹر سائیکل کے مختلف مناظر کے بیک گراؤنڈ میں ایک گانا چلتا ہے جس کے بول ہوتے ہیں ’پیا تو اب تو آ جا۔‘
یہی ہے وہ گانا جس نے رنویر سنگھ کے اڑتے بالوں اور پیچھے بیٹھی لڑکی کے مناظر کو مزید جان بخشی۔
گانے پر مشتمل فلم کا یہ حصہ سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہوا مگر زیادہ تر لوگوں کو پتہ ہی نہیں یہ ایک پرانا گانا ہے۔

شیئر: