Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

1.2 ملین عازمین کی موومنٹ کے لیے حج ٹرانسپورٹ سمولیشن ٹیسٹ

پانچ اہم آپریشنل مراحل میں 3 ہزار بسوں کا استعمال کیا گیا۔( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی جنرل ٹرانسپورٹ سینٹر، جو رائل کمیشن مکہ اور مشاعر مقدسہ کے مراکز میں سے ایک ہے، نے 24 حکومتی اور آپریشنل اداروں کے تعاون سے حج سیزن 2026 کی تیاریوں کے حوالے سے مقامات مقدسہ میں حج ٹرانسپورٹ سمولیشن ٹیسٹ کیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق اس اقدام کا مقصد آپریشنل کارکردگی اور اداروں کے درمیان ہم آہنگی کو بڑھانا تھا۔
یہ تجربہ مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ کے درمیان عازمین حج کی موومنٹ کے ایک بڑے آپریشنل ماڈل کے ذریعے کی گئی، پانچ اہم آپریشنل مراحل میں 3 ہزار بسوں کا استعمال کیا گیا۔
اس کے تحت 15 پرائمری روٹس پر مختلف مراحل میں ہجوم کے بہاو اور ٹریفک کے انتظام کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔
اس سمولیشن ٹیسٹ کا مقصد 75 ہزار ٹرپس کے ذریعے یں 12 لاکھ عازمین حج کی موومنٹ کو ایک ماڈل بنانا تھا۔ تجرباتی مراحل میں 25 ہزار کے قریب آپریشنل اہلکاروں اور 74 ٹرانسپورٹ کمپنیوں نے شرکت کی۔
اس میں مختلف آپریشنل مراحل کی فیلڈ میں عملدرآمد شامل تھا جس کا آغاز تیاری سے ہوتا ہے پھر عازمین کو مختلف مراحل میں میدان عرفات لے جانا، وہاں سے مزدلفہ اور دوبارہ منی واپس لانا شامل ہے۔
اس تجربے کا مقصد حج سیزن کے دوران پلان کی تیاری کو مختلف آپریشنل صورتحال میں جانچنا تھا تاکہ ایام حج میں عازمین کی موومنٹ کے پلان پر بہتر طریقے سے عمل درآمد کیا جا سکے۔

 تجرباتی بنیادوں پر ہنگامی حالات میں فوری مداخلت اور بسوں میں فرسٹ ایڈ سروس کی فراہمی کے حوالے سے بھی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔
جنرل ٹرانسپورٹ سینٹر کے مرکزی کنٹرول روم سے بسوں کی موومنٹ اور وقت کی نگرانی بھی کی گئی۔

 

شیئر: