حج 2026 کے مقدس سفر کا آغاز قریب ہے، اور سعودی حکومت کی جانب سے منیٰ میں دنیا بھر سے آنے والے لاکھوں عازمینِ حج کے خیرمقدم کے لیے تیاریاں آخری مرحلے میں داخل ہو گئی ہیں۔ منیٰ کو ’خیموں کا شہر‘ بھی کہا جاتا ہے، یہ عازمین کے قیام کا مرکزی مقام ہے جہاں اس بار کئی نئی سہولیات متعارف کروائی جا رہی ہیں۔