Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی پابندیوں کا شکار جہاز ناکہ بندی کے باوجود آبنائے ہرمز سے گزر گیا: ایل ایس ای جی

صدر ٹرمپ نے امریکہ و ایران کے درمیان اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کی ناکامی کے بعد آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کا اعلان کیا تھا (فوٹو: روئٹرز)
سمندری ٹریفک پر نظر رکھنے والے ادارے کا کہنا ہے کہ امریکہ کی جانب سے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کے باوجود منگل کو ایک ایسے ملک کا جہاز وہاں سے گزرا جس پر امریکہ نے پابندیاں لگا رکھی ہیں۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ایل ایس ای جی کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ رِچ سٹیری نام کا یہ ٹینکر چین کی ملکیت ہے اور اس پر چینی سٹاف سوار بھی تھا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کو خبردار کیا تھا کہ کہ ایران کی کوئی بھی حملہ آور کشتی اگر امریکی بحریہ کی ناکہ بندی کے قریب آئی تو اسے تباہ کر دیا جائے گا۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں لکھا کہ جنگ کے دوران ایران کی بحریہ کا بڑا حصہ پہلے ہی تباہ ہو چکا ہے، تاہم اگر تہران کی باقی ماندہ تیز رفتار حملہ آور کشتیاں ناکہ بندی کے قریب آئیں تو انہیں فوری طور پر ختم کر دیا جائے گا۔
صدر ٹرمپ کی جانب سے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کے بعد پیر کے روز جہاز اس علاقے سے گزرنے سے گریز کرتے رہے جو ناکہ بندی میں آ سکتی ہے۔
خیال رہے چند روز پیشتر پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں امریکہ و ایران کے درمیان مذاکرات کے بے نتیجہ ختم ہو جانے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کرنے کا اعلان کیا تھا۔

 

شیئر: