Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں پلوما سرکس جاری، کرتب کے شاندار مظاہرے

جدہ میں ہونے والی پلوما سرکس میں عوام کی بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے جہاں تفریحی سرگرمیوں کی بدولت فن اور شاندار مظاہروں کا امتزاج ایک ہی چھت تلے دیکھنے کو مل رہا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق سرکس میں ایکروبیٹکس، بیلنسنگ ایکٹس اور بین الاقوامی پرفارمنس دکھائی جا رہی ہے جبکہ مزاحیہ کلاؤن مشہور شو اور دیگر سرگرمیاں بھی جاری ہیں جو فیملیز کے لیے بالکل موزوں ہیں۔
یہ شو پلوما نامی ایک نوجوان لڑکی کی کہانی سے شروع ہوتا ہے جس کا خواب اڑنا ہے۔ جیسے جیسے یہ کہانی آگے بڑھتی جاتی ہے پلوما کا خواب شاندار فن کے مظاہروں سے حقیقت میں بدل جاتا ہے جہاں تھیٹر کی خوبصورتی شاندار نظاروں کے ساتھ مل جاتی ہے۔
پلوما سرکس کا انعقاد انٹرٹینمنٹ سیکٹر کو جدید کرنے کی کوششوں کے ساتھ ہم آہنگ ہے۔ اس سے جدہ میں اعلیٰ معیار کے تقریبات کی مانگ کی عکاسی ہوتی ہے جو اسے مملکت میں تفریح کا سب سے بڑا ابھرتا ہوا مقام بناتا ہے۔

 

شیئر: