Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان ریجن میں ’جنوب کے سبز سونے‘ کی پیداوار میں اضافہ

جازان کا خطہ اپنی زرخیزی کی وجہ سے مملکت کی سطح  پر غیر معمولی طور پر ممتاز ہے۔ یہاں کی آب و ہوا اور مٹی کاشتکاری کے لیے انتہائی موزوں ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق جازان میں جہاں مختلف اقسام کے پھل اور سبزیوں کی کاشت کامیابی سے کی جا رہی ہے۔
امرود، جسے علاقے کے لوگ ’جنوب کا سبز سونا‘ کہتے ہیں، مقامی مارکیٹ میں انتہائی مرغوب ہے اور اسے ہر کوئی شوق سے تناول کرتا ہے۔
امرود کی فصل سے کاشتکاروں کو مالی فائدہ بھی ہوتا ہے۔ امرود کے باغات جازان کے میدانی علاقوں، وادیوں اور بالائی مقامات پر کثرت سے پائے جاتے ہیں۔
علاقے میں اس وقت 160 سے زائد امرود کے باغات موجود ہیں جن میں درختوں کی تعداد چھ ہزار سے زائد ہے۔ ان باغات سے سالانہ 60 ٹن امرود حاصل کیے جاتے ہیں۔

کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ قدرت کی اس بیش بہا نعمت سے ہر کوئی مستفیض ہوتا ہے۔ امردو ایسا پھل ہے جو اپنے ذائقے اور خوشبو کی وجہ سے ہی نہیں بلکہ صحت کے حوالے سے اس کی افادیت بھی مسلم ہے۔
وزارت زراعت کی جانب سے کاشتکاروں کو امرود کی کاشت کے حوالے سے اہم و تکنیکی معلومات مہیا کی جاتی ہیں۔

امرود، قدرت کے خزانوں میں سے ایک اہم خزانہ ہے جو غذائی عناصر سے بھرپور ہے۔ اس میں وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈنٹ بکثرت پایا جاتا ہے جو جسمانی صحت کے لیے انتہائی مفید ہے۔
مملکت میں زراعت کے فروغ کے لیے کی جانے والی کوششیں وژن 2030 کے اہداف سے ہم آہنگ ہیں جس کا مقصد ماحولیاتی پائیداری کو بڑھاتے ہوئے زرعی شعبے میں خود کفالت کو تقویت دینا ہے۔

 

شیئر: