Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اونٹوں کی دیکھ بھال اور تربیت، نجران کی ایک اہم روایت

نجران کے معاشرے میں اونٹوں کو ایک خاص حیثیت حاصل ہے کیونکہ یہ علاقے کی تاریخ اور ورثے سے قربت رکھنے والی ثقافتی شناخت کی گہری علامت ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق اونٹوں کی تربیت ایک اہم کام ہے جو ان جانوروں کو ریس کے لیے تیار کرتی ہے۔ اونٹوں کو غذائیت سے بھرپور خوراک دی جاتی ہے تاکہ ان کی صحت مند نشو و نما ہو سکے۔ انھیں پینے کے لیے صاف پانی اور علاج کی سہولیات کی دستیابی کے علاوہ حفاظتی ٹیکے بھی لگائے جاتے ہیں تاکہ وہ بیماریوں سے بچے رہیں۔

مقابلے کی دوڑ میں سب سے اونچی پوزیشن حاصل کرنا اور زیادہ سے زیادہ ایوارڈ جیتنا اونٹوں کی کامیابی کہلاتا ہے۔ اس کا کریڈٹ اونٹوں کی تربیت کرنے والے کو دیا جاتا ہے جس کا کردار انتہائی اہم ہوتا ہے۔ اس کام میں غیر معمولی ہنر، تجربہ اور مہارت درکار ہوتی ہے۔

نجران میں اونٹوں کا ریسنگ ٹریک 17500 سکوائر میٹر پر محیط ہے جس کا کُل فاصلہ آٹھ کلو میٹر بنتا ہے اور اس کے تین حصے ہیں۔ یہ روزانہ کی تیاری اور تربیت کا کام دیتا ہے جس سے پورا سال منعقد ہونے والی دوڑوں میں شُتربانوں کو کافی مالی فوائد ملتے ہیں۔

علاوہ ازیں ان دوڑوں سے معاشی اور سیاحتی سرگرمیاں بھی بڑھتی ہیں اور علاقے کی بیش قیمت ثقافتی میراث محفوظ ہوتی ہے۔

شیئر: