Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’چٹانوں اور ثقافت میں پیوست ‘: اونٹ سعودی ورثے کا اہم حصہ

آج مملکت میں 20 لاکھ سے زائد اونٹ ہیں. (فوٹو: ایس پی اے)
انسانوں اور اونٹوں کے درمیان تعلق، خاص طور پر سعودی عرب میں ایک گہرا قدیم رشتہ ہے جو ہزاروں سال پر محیط ہے۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق تاریخی طور پر اونٹ صحرا میں زندگی گزارنے کے لیے بہت اہم تھے۔ ان سے تجارت اور سفر کے لیے نقل و حرکت کے طور پر کام لیا جاتا تھا جبکہ یہ دودھ، گوشت اور اُون جیسی اہم ضروریات بھی پورا کرتے تھے۔
اسی وجہ سے اونٹ اپنے مرکزی کردار کی وجہ سے عرب معاشروں کا بنیادی معاشی اور سماجی حصہ بن گئے۔
جزیرہ نمائے عرب خاص طور پر العلا گورنریٹ میں جگہ جگہ ملنے والے پتھروں پر نقوش اس بات کا ثبوت فراہم کرتے ہیں کہ اونٹوں کا تعلق بہت پرانا ہے جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ اونٹ نقل و حرکت اور تجارت کے لیے اہم پارٹنر تھے۔
آج مملکت میں 20 لاکھ سے زائد اونٹ ہیں جو اپنی شاندار ثقافتی اور معاشی قدر رکھتے ہیں۔
اونٹوں کی ریس اور مقابلہ حسن کارکردگی جیسی سرگرمیوں کے ذریعے انہیں جدید ورثے میں شناخت اور ہمت کی علامت کے طور پر سمجھا جاتا ہے۔
ٹیکنالوجی اور جدید ٹرانسپورٹ کے آنے کے باوجود اونٹ سعودی ورثے کا اہم حصہ سمجھے جاتے ہیں۔

یہ وفاداری اور ہمت کی علامت ہیں جو صحرا کی قدیم تاریخ کو مملکت کی جدید ثقافتی پہچان کے ساتھ جوڑتے ہیں۔

 

شیئر: