Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی طلبہ کی ماسکو میں مینڈلیف کیمسٹری اولمپیاڈ میں شرکت

سعودی کیمسٹری ٹیم چھ  ہائی سکول سٹوڈنٹس پر مشتمل ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی طلبہ کی ٹیم ماسکو میں روس کی میزبانی میں 60ویں مینڈلیف کیمسٹری اولمپیاڈ میں شرکت کر رہی ہے جو 15 سے 23 اپریل تک جاری رہے گا۔
 مینڈلیف کیمسٹری اولمپیاڈ کا آغاز 1967 میں کیا گیا تھا۔ یہ سب سے قدیم اور با وقار انٹرنیشنل کیمسٹری مقابلوں میں سے ایک ہے جو اپنے ہائی سٹینڈرز کے سوالات اور سخت مقابلے کے لیے جانا جاتا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق چھ ہائی سکول سٹوڈنٹس پر مشتمل اس سعودی ٹیم کو سپروائز اور ٹرین کنگ عبدالعزیز اینڈ ہز کمپینینز فاؤنڈیشن فار گفٹڈ اینڈ کری ایٹیویٹی (موھبہ) نے وزارت تعلیم کے ساتھ شراکت داری کے طور پر کیا۔
 سعودی طلبہ 2013 سے اس اولمپیاڈ میں مملکت کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ اس عرصے کے دوران سعودی طلبہ نے 28 عالمی اعزازات حاصل کیے، ان میں تین سلور اور 23 کانسی کے میڈل شامل ہیں، جو عالمی مقابلوں میں پش رفت کی عکاسی کرتے ہیں۔
او لمپیاڈ میں حصہ لینے والے طلبہ سال بھر تربیتی مراحل سے گزرتے ہیں، جن میں مقامی اور بین الاقوامی تربیتی کیمپوں کے ساتھ  تھیوری اور عملی تیاری کے متعدد مراحل شامل ہیں۔
یہ پروگرام کیمسٹری کے جدید ایشوز کو حل کرنے اور بین الاقوامی مقابلوں کے لیے تیاری کو بڑھانے کی صلاحیت کو فروغ دیتے ہیں۔

 

شیئر: