سعودی عرب کی جامعات کے 30 گریجویٹس لندن پہنچے ہیں جہاں وہ ’آرٹیفیشل انٹیلیجنس انجینیئرنگ بُوٹ کیمپ‘ میں شرکت کریں گے۔
یہ کیمپ سعودی عرب کی ڈیٹا اور مصنوعی ذہانت کی اتھارٹی اور آکسفورڈ یونیورسٹی نے مل کر شروع کیا ہے جو نو اکتوبر تک جاری رہے گا۔
مزید پڑھیں
-
موھبہ کلاسز پروگرام میں 9 ہزار 900 سعودی طلبا کی شرکتNode ID: 893785
سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اس پروگرام میں وہ نوجوان شامل ہیں جن کے پاس مصنوعی ذہانت اور کمپیوٹر سائنس کے مضامین میں ’بیچلر‘ یا ’ماسٹر‘کی ڈگری ہے۔
بوٹ کیمپ کے شرکا ’ٹینسورفلو اینڈ پائی ٹارچ ‘ فریم ورکس کے علاوہ ’YOLO اور ہگنگ فیس‘ جیسی ٹیکنالوجی کا عملی تجربہ حاصل کریں گے۔
یہ کورس شرکا کو بین الاقوامی ماہرین کی رہنمائی میں کمپیوٹر وژن، دقیق تحقیق اور مستقبل بینی کے ماڈل استعمال کر کے جدید مہارتیں سکھائے گا۔

اس کیمپ کے پہلے مرحلے کا انتظام فاصلے سے کیا گیا جبکہ دوسرے مرحلے اور پروگرام کے آخری تین ہفتوں کے دوران شرکا کو آکسفورڈ یونیورسٹی میں تربیت دی جائے گی۔
یہ انیشیٹِیو سعودی عرب کی ڈیٹا اور مصنوعی ذہانت کی اتھارٹی کے اس مشن کے لیے تعاون فراہم کرے گا جس کا مقصد شہریوں کی مہارتوں کو بڑھانا اور انھیں سعودی عرب کے وژن 2030 کے اہداف کے تحت طے کردہ ڈیجیٹل تبدیلی کے مقاصد سے ہم آہنگ کرنا ہے تاکہ سعودی گریجوایٹس عالمی مسابقت میں کسی سے پیچھے نہ رہیں۔