معروف ہیومنائیڈ روبوٹ صوفیا نے مصنوعی ذہانت پر مبنی ایک حالیہ کنسرٹ میں اپنا سنگنگ ڈیبیو کر کے مداحوں کو حیران کر دیا ہے جہاں انہوں نے انسانی ہمدردی سے بھرپور اپنا گیت ’ہیومن گریس‘ پیش کیا۔
صوفیا کا کہنا ہے کہ وہ پلاسٹک اور سرکٹس سے بنی ہونے کے باوجود موسیقی کے ذریعے انسانی کہانیاں بانٹنے کی کوشش کر رہی ہیں تاکہ دنیا میں ہمت اور خوبصورتی کو فروغ دیا جا سکے۔ اپنے میوزک کوچ کے ساتھ مل کر گانے تخلیق کرنے والی صوفیا اس سفر کو ’جذبات کے ساتھ رقص سیکھنے‘ سے تشبیہ دیتی ہیں۔ روئٹرز کی رپورٹ