Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلوچستان کے ہنرمند نوجوانوں کے لیے سعودی عرب میں روزگار

بلوچستان ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (بی ٹیوٹا) نے صوبے کے نوجوانوں کو سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک میں باعزت روزگار فراہم کرنے کے لیے ایک خصوصی پروگرام کا آغاز کر دیا ہے، جس کے تحت اب تک 250 سے زائد ہنرمند نوجوانوں کو سعودی عرب بھجوایا جا چکا ہے۔ بی ٹیوٹا حکام کے مطابق اس پروگرام کے تحت بیرونِ ملک جانے والے نوجوانوں کے ویزے، میڈیکل، ہوائی ٹکٹ اور دیگر تمام سفری اخراجات مکمل طور پر حکومت برداشت کر رہی ہے۔ زین الدین احمد کی رپورٹ

شیئر: