Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی خیبر پختونخوا میں دہشت گرد حملے کی مذمت، پاکستان سے یکجہتی

بیان میں دہشت گردی اور انتہا پسندانہ کارروائیوں کو مکمل مسترد کیا ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب نے پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں ایک سکیورٹی پوسٹ پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
دہشت گرد حملے میں متعدد پاکستانی پولیس اہلکار جان سے گئے جبکہ کئی زخمی ہوئے ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے بیان میں مملکت کی جانب سے اس المناک واقعہ پر پاکستانی حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔
بیان میں ایسے دہشت گردی اور انتہا پسندانہ کارروائیوں کو مکمل طور پر مسترد کیے جانے کا اعادہ کیا جو پاکستان اور اس کے عوام کی سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں۔
بیان میں متاثرین کے اہل خانہ، حکومت پاکستان اور عوام سے دلی تعزیت اور ہمدردی، زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔
یاد رہے خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں خودکش کار حملے میں 15 پولیس اہلکار جان سے گئے جبکہ پانچ زخمی ہوئے ہیں۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ایک سینیئر پولیس افسر کا کہنا ہے واقعہ سنیچر کی رات شمال مشرقی شہر بنوں کے علاقے میں فتح خیل چوکی پر پیش آیا جس میں بارود سے بھری ایک گاڑی کو چوکی کے ساتھ ٹکرایا گیا جس سے چوکی زمین بوس ہو گئی جبکہ اس کے بعد کئی گھنٹے تک فائرنگ ہوتی رہی۔

 

شیئر: