Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بارسلونا نے ریال میڈرڈ کو ہرا کر 29واں لالیگا ٹائنل اپنے نام کر لیا

62 ہزار شائقین سے بھرے کیمپ نو میں جشن کا سماں تھا، کیونکہ سٹیڈیم کی بحالی کے بعد یہ پہلا کلاسیکو تھا۔ (فوٹو: اے پی)
بارسلونا نے سپینش لیگ میں ریال میڈرڈ کو 0-2 سے شکست دے کر لا لیگا کا 29واں ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
بارسلونا کی جانب سے پہلے ہاف میں مارکوس ریشفورڈ اور فیرن ٹورس نے گول کیے، جس کی بدولت کوچ ہنسی فلک کی ٹیم نے مسلسل دوسرے سال لا لیگا کا ٹائٹل جیت لیا، جبکہ ریال میڈرڈ اس سیزن میں کسی بھی ٹرافی سے محروم رہی۔
اس فتح کے ساتھ بارسلونا دوسرے نمبر پر موجود لاس بلانکوس پر 14 پوائنٹس کی ناقابلِ شکست برتری حاصل کر لی۔ بارسلونا کے تین میچز اب بھی رہتے ہیں۔
یہ صرف دوسری بار ہوا ہے کہ لا لیگا کے ٹائٹل کا فیصلہ براہِ راست کلاسیکو (ریال میڈرڈ اور بارسلونا کے درمیان مقابلہ) کے نتیجے سے ہوا۔
اس سے قبل ریکارڈ 36 مرتبہ کی چیمپیئن ریال میڈرڈ نے 1932 میں بارسلونا کے خلاف ڈرا کھیل کر اپنا پہلا لیگ ٹائٹل جیتا تھا۔
ریال میڈرڈ میچ سے قبل مشکلات کا شکار تھی، کیونکہ مڈفیلڈر فیڈیرکو والودری کو ٹریننگ کے دوران ساتھی کھلاڑی کے ساتھ جھگڑے کے بعد سر کی چوٹ کے باعث باہر ہونا پڑا، جبکہ شوامینی نے میچ کھیلا۔
دوسری جانب بارسلونا کے کوچ ہانسی فلیک کو میچ سے قبل والد کے انتقال کی افسوسناک خبر ملی، لیکن اس کے باوجود وہ ٹچ لائن پر موجود رہے اور اپنی ٹیم کی شاندار فتح کی نگرانی کی۔
جرمن کوچ نے زخمی نوعمر اسٹار لامینے یمال کی جگہ مانچسٹر یونائیٹڈ سے پر آئے مارکس راشفورڈ کو دائیں ونگ پر میدان میں اتارا۔
بارسلونا، جسے صرف شکست سے بچنا تھا، ابتدا ہی سے جارحانہ انداز میں کھیلی اور صرف 18 منٹ میں دو گول کی برتری حاصل کر لی۔
راشفورڈ نے 20 گز کے فاصلے سے شاندار فری کک پر گیند کو بائیں کونے میں پہنچا کر پہلا گول سکور کیا۔
بعد ازاں فیران ٹوریس نے ڈانی المو کے خوبصورت بیک ہیل پاس پر گول سکور کرے برتری دو صفر کر دی۔
62 ہزار شائقین سے بھرے کیمپ نو میں جشن کا سماں تھا، کیونکہ سٹیڈیم کی بحالی کے بعد یہ پہلا کلاسیکو تھا۔

شیئر: