Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئندہ عمرہ سیزن کب شروع ہوگا، سعودی وزارت نے شیڈول جاری کر دیا

ویزوں کے اجرا اور زائرین کی مملکت آمد کا آغاز 31 مئی 2026 سے ہوگا(فوٹو: ایکس اکاونٹ)
سعودی وزارت حج و عمرہ نے آئئدہ عمرہ سیزن کے کیلنڈر کا اعلان کیا ہے، جس میں ویزے، معاہدوں اور زائرین کی آمد سے متعلق اہم تاریخوں اور الیکڑانک خدمات کی تفصیلات بیان کی گئی ہیں۔
یہ وزارت کی ان جاری کوششوں کا حصہ ہے، جن کا مقصد آپریشنل کارکردگی کو بڑھانا اور عمرہ زائرین کو بہترین تجربہ فراہم کرنا ہے۔
کیلنڈر کے مطابق عمرہ ویزوں کے اجرا اور زائرین کی مملکت آمد کا آغاز 31 مئی 2026 سے ہوگا۔ عمرہ زائرین یکم جون 2026 سے نسک ایپلی کیشن کے ذریعے عمرہ پرمٹ حاصل کرسکیں گے اور مکہ میں داخل ہوسکیں گے۔
عمرہ ویزوں کے اجرا کی آخری تاریخ 9 مارچ 2027 مقرر کی گئی ہے جبکہ عمرہ زائرین کے مملکت میں داخلے کی آخری تاریخ 23 مارچ 2027 ہے۔
و ارت نے مزید بتایا کہ 7 اپریل 2027 عمرہ زائرین کی روانگی کی آخری تاریخ ہوگی۔
وزارت نے عمرہ کپمنیوں اور بیرون ملک ایجنٹس پر زور دیا کہ وہ منظور شدہ شیڈول کی پابندی کریں۔ وزارت کی جانب سے جاری کردہ تمام ضوابط اور ہدایات پر عمل کریں تاکہ پورے سیزن کے دوران اعلی معیار کی خدمات کو یقینی بنایا جا سکے۔

 

شیئر: