Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حرمین ٹرین کے ذریعے اب تک 6 لاکھ 70 ہزار عازمین حج کو سفر کی سہولت

مصروف اوقات میں ٹرپس کی یومیہ تعداد 142 تک پہنچ جائے گی (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ریلوے (سار) نے حج سیزن 2026 کے لیے آپریشنل پلان کے اعلان کے بعد اب تک حرمین ہائی سپیڈ ٹرین کے 2 ہزار 900 ٹرپس کے ذریعے 6 لاکھ 70 ہزار عازمین حج کو منتقل کیا ہے۔
آپریشنل پلان عازمین حج کی بڑھتی ہوئی آمد کے ساتھ ہم آہنگ ہے، یہ اعداد و شمار سعودی ریلوے کی عازمین کی خدمت کے لیے ابتدائی تیاری اور دیگر اداروں اور سسٹم  کے ساتھ کو آرڈینیشن کو ظاہر کرتے ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی ریلوے پورے حج سیزن میں بڑی تعداد میں عازمین کی موومنٹ کے ساتھ ہم آہنگ رہنے کے لیے اعلی ترین تیاری کے ساتھ کام جاری رکھے گی۔
 مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے درمیان 5 ہزار 300 ٹرپس کے ذریعے عازمین حج کو سفری سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔
مصروف اوقات میں ٹرپس کی یومیہ تعداد 142 تک پہنچ جائے گی جو مکہ اور مدینہ کے درمیان عازمین حج کی موومنٹ کو آسان بنائے گی۔
سار کے مطابق حج سیزن کے لیے 35 الیکڑک ٹرینیں فراہم کی گئی ہیں، ایک ٹرین میں 13 بوگیاں ہیں، ہر ایک میں 417 مسافروں کی گنجائش ہے۔

حرمین ٹرین، مدینہ منورہ سے رابغ کے کنگ عبداللہ اکنامک سٹی، جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور جدہ السلیمانیہ سٹیشن سے ہوتی ہوئی مکہ پہنچتی ہے۔ 
حرمین ٹرین کا نیٹ ورک 453 کلو میٹر ہے۔ اس کی انتہائی رفتار 300 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔  

زشتہ حج سیزن میں حرمین ٹرین کے ذریعے 20 لاکھ سے زیادہ عازمین کو آرام دہ اور محفوظ سفری سہولت فراہم کی گئی۔ یومیہ 140 تک ٹرپس کیے گئے۔
واضح رہے حرمین ہائی سپیڈ ٹرین کا شمار دنیا کی 10 تیز رفتار ٹرینوں میں ہوتا ہے جبکہ مشرق وسطی کا یہ سب سے بڑا ریلوے منصوبہ ہے۔

شیئر: