پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں پاکستانی بیٹر محمد رضوان اور بنگلہ دیش کے لٹن داس کے درمیان بظاہر سخت جملوں کا تبادلہ ہو رہا ہے۔
اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ محمد رضوان بیٹنگ کے دوران ٹوکے جانے پر رُک کر وکٹ کیپر سے بات کرنے لگ جاتے ہیں۔
محمد رضوان کو بظاہر سائڈ سکرین کے بارے میں بات کرتے ہوئے سُنا جا سکتا ہے۔
مزید پڑھیں
-
سلہٹ ٹیسٹ: بنگلہ دیش کا پاکستان کو جیت کے لیے 437 رنز کا ہدفNode ID: 904402
محمد رضوان کو مخاطب کرتے ہوئے لٹن داس کہتے ہیں کہ ’کیا کر رہے ہو؟ جس کے جواب میں محمد رضوان کہتے ہیں ’دیکھ وہ دیکھ، وہ کھڑا ہے۔‘
اس کے بعد لٹن داس کہتے ہیں ’ادھر کیا دیکھ رہا ہے؟ ادھر بیٹنگ کر نا۔‘ اس کے ردعمل میں محمد رضوان کہتے ہیں ’یہ تیرا کام ہے، میرا اور امپائر کا کام ہے یہ۔‘
پھر لٹن داس محمد رضوان کے بارے میں کہتے ہیں کہ ’ففٹی ہوگئی، اب یہ ایکٹنگ شروع کرے گا۔‘ اس کے بعد کسی دوسری جانب سے بھی آواز آتی ہے ’اس کی اوور ایکٹنگ کے پچاس روپے کاٹیں گے۔‘
اس کے بعد امپائر مداخلت کرتے ہیں اور دونوں کھلاڑیوں کے درمیان تلخی کم کرتے ہیں۔
Pak vs Ban Test Series 2026
2nd Test
Heated Chat Between Rizwan & Litton Das Goes Viral pic.twitter.com/mws7P6xnR8— (@XBandookkhan) May 19, 2026
دونوں کھلاڑیوں کی گفتگو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے اور صارفین اس پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔
بھائی صاحب نامی اکاؤنٹ نے لکھا کہ ’بنگلہ دیش کے کھلاڑی رضوان کا مذاق اُڑا رہے ہیں۔‘
Bangladeshi players are trolling rizwan by saying "50 paise kaatenge overacting ke hum" pic.twitter.com/sZBj3h50y5
— Bhaisahab (@Bhai_saheb) May 19, 2026
عبداللہ نے لکھا کہ ’لٹن داس اور محمد رضوان کے درمیان لفظی گولا باری۔‘
HUGE VERBAL CLASH BETWEEN MOHAMMAD RIZWAN AND LITON DAS
- Rizwan was complaining about the side screen, Liton Das interfered and had an argument with Rizwan.
Litton Das: "Yeh kya kar rhe ho?"
Rizwan: "Woh dekh wo dekh wo khada hai"
Litton: "Udhar kya dekh rahe ho?… pic.twitter.com/6ZZUFcRQ4O
— Abdullah. (@Abdullahh_56) May 19, 2026
شیر علی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ کھلاڑی نے کہا اس کے بعد اس کی ٹیم میں جگہ پکی ہے اس لیے اوور ایکٹنگ کر رہا ہے۔‘
Bangladesh players to Muhammad Rizwan
"Ham is se over acting ky 50 paise katengy "
" Isky Bad to team ma jaga pakki hai, isliye overacting kar raha hai pic.twitter.com/o6QCxLidCZ
— (@Sher__Ali) May 19, 2026
ایک اکاؤنٹ نے لکھا کہ ’لٹن داس کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ سلیجنگ اور بدتمیزی میں فرق ہوتا ہے۔ رضوان نے اسے مناسب جواب دیا۔‘
Litton Das needs to understand that there is a difference between sledging and misbehaving.
Rizwan gave him an appropriate response.pic.twitter.com/VNNj7MYAPx— Pakistan Cricket Team USA FC (@DoctorofCricket) May 19, 2026












