پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کے کھیل کے اختتام پر بنگلہ دیش کو پاکستان کے خلاف 156 رنز کی برتری حاصل ہے۔
اتوار کو سلہٹ میں دوسرے روز کھیل کے اختتام پر بنگلہ دیش نے اپنی دوسری اننگز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 110 رنز بنا لیے ہیں جبکہ کپتان نجم الحسن شانتو 13 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔
دوسری اننگز میں بنگلہ دیش کی جانب سے محمود حسن جوئے 52، مومن الحق 30 اور تنزید حسن چار رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
مزید پڑھیں
-
سلہٹ ٹیسٹ:زمبابوے کی 17سال بعد بیرون ملک فتحNode ID: 340266
پاکستان کی جانب سے خرم شہزاد نے دو اور محمد عباس نے ایک وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں پاکستان ٹیم اپنی پہلی اننگز میں بنگلہ دیش کے خلاف 232 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔
پاکستان نے 21 رنز بغیر کسی نقصان کے ساتھ دوسرے روز کے کھیل کا آغاز کیا مگر دونوں اوپنرز جلد ہی اپنے وکٹیں گنوا بیٹھے، اذان اویس 13 اور عبداللہ فضل نو رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
اس کے بعد کپتان شان مسعود 21 رنز بناکر پویلین لوٹے جبکہ بابر اعظم 68 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، سعود شکیل آٹھ، سلمان آغا 21 اور محمد رضوان نے 13 رنز بنائے۔
حسن علی 18، ساجد خان 38 اور خرم شہزاد 10 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ محمد عباس کوئی رن نہ بناسکے۔
بنگلہ دیش کی جانب سے ناہید رانا اور تیج الاسلام نے تین، تین اور تسکین احمد اور مہدی حسن میراز نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
Khurram Shahzad strikes in the final over of the day
Stumps on Day Two with Bangladesh 110-3, leading by 156 runs #BANvPAK pic.twitter.com/EcWdEOfWhu
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) May 17, 2026












