Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج ضوابط کی خلاف ورزی: مزید غیر ملکیوں اور شہریوں کو قید اور جرمانے کی سزائیں

قید، ایک لاکھ  ریال تک جرمانے اور تشہیر شامل ہے۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت داخلہ نے حج پرمٹ کے بغیر 13 افراد کو مکہ مکرمہ لے جانے کی کوشش کرنے والے 4 غیرملکیوں اور 3 شہریوں کو حج ضوابط کی خلاف ورزی کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزارت نے  منگل کو سیزنل انتظامی کمیٹیوں کے ذریعے ٹرانسپورٹرز اور خلاف ورزیوں کے مرتکب ہر شخص کے خلاف انتظامی فیصلے جاری کیے۔
سزاؤں میں قید، ایک لاکھ  ریال تک جرمانے اور تشہیر شامل ہے۔ پرمٹ کے بغیر حج کرنے کی کوشش پر 20 ہزار ریال تک جرمانہ، غیرملکیوں کی مملکت سے بے دخلی اور سزا پوری ہونے کے بعد 10 سال تک مملکت میں دوبارہ داخلے پر پابندی ہوگی۔
 خلاف ورزی میں استعمال ہونے والی گاڑیوں کو ضبط کرنے کے لیے قانونی کارروائی بھی کی جائے گی۔
وزارت نے سعودی شہریوں اور غیرملکیوں پر زور دیا کہ وہ حج  قوانین اور ضوابط پر سختی سے عمل کریں۔

 

شیئر: