Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج ضوابط کی خلاف ورزی: قصیم اور مکہ میں پانچ افراد گرفتار

سکیورٹی فورسز خلاف ورزیوں پر کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔( فوٹو: ایکس اکاونٹ)
سعودی سکیورٹی فورسز حج ضوابط کی خلاف ورزیوں پر کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق قصیم ریجن میں پولیس نے سوشل میڈیا پر حج خدمات سے متعلق جعلی اور گمراہ کن اشتہارات پوسٹ کرنے پر ایک شامی باشندے اور دو شہریوں کو دھوکہ دہی کے الزام میں حراست میں لیا ہے۔
مکہ مکرمہ پولیس نے ایک یمنی باشندے کو دھوکہ دہی اور مکہ میں داخلے کے جعلی پرمٹ جاری کرنے کے الزام میں حراست میں لیا ہے۔ 
سوشل میڈیا پر حج خدمات کے جعلی اور گمراہ کن اشتہارات پوسٹ کرنے پر ایک غیرملکی کو گرفتار کیا گیا۔
قانونی کارروائی کے بعد تمام افراد کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا۔
یاد رہے حج ضوابط کی خلاف ورزی پر 20 ہزار ریال  تک جرمانے اور سخت سزاؤں کا انتباہ یکم ذی القعدہ سے 14 ذی الحجہ تک کےلیے ہے۔
وزارت کا کہنا کہ’ مملکت میں مقیم جو بھی غیرملکی ضوابط کی خلاف ورزی کرے گا اسے واپس بھیج دیا جائے گا اور دس برس سے مملکت میں داخلے پر پابندی عائد کی جائے گی۔‘

وزارت نے تمام افراد پر زور دیا کہ’ وہ اس سال حج سیزن 2026 کے ضوابط پر عمل کریں۔ عازمین کی سیفٹی اور سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ حکام سے تعاون کریں۔‘
 پرمٹ کے بغیر ممنوعہ مدت میں مکہ مکرمہ میں داخل ہونے کی کوشش کرنا، یا وزٹ ویزے پر مملکت میں مقیم کسی بھی غیرملکی کو مکہ لے جانا، یا ایسے افراد کو رہائش یا ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنا سنگین خلاف ورزی شمار کی جائے گی۔
حج ضوابط کی کسی بھی خلاف ورزی کی مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، ریاض اور منطقہ شرقیہ کے علاقوں میں ہیلپ لائن نمبر 911 اور مملکت کے دیگر علاقوں میں ہیلپ لائن نمبر 999 پر اطلاع دی جا سکتی ہے۔

 

شیئر: