مکہ کے تجارتی مراکز شہری منظر نامے کو بدل رہے ہیں
مکہ تیزی سے شہری اور اقتصادی تبدیلی کا مشاہدہ کر رہا ہے (فوڈو: ایس پی اے)
مکہ مکرمہ تیزی سے شہری اور اقتصادی تبدیلی کا مشاہدہ کر رہا ہے۔ روایتی تجارتی مراکز اب خریداری کے ساتھ تفریح اور مہمان نوازی کے مقامات میں تبدیل ہوگئے ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق ریٹیل اور تفریحی سرمایہ کاری میں اضافے کے باعث یہ کثیر المقاصد تجارتی مراکز مقامی افراد اور زائرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں۔ جس سے مقامی معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملتا ہے۔
اعلی معیار کے یہ منصوبے مکہ کے شہری منظر نامے کو ازسر نو تشکیل دیتے۔ کئی نئے تجارتی منصوبوں میں خریداری، تفریح ، مہمان نوازی، ڈائننگ اور خاندانی تفریح کو یکجا کیا گیا ہے۔
یہ رجحان سیاحت اور تفریح کے شعبوں میں بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری اور اعلی معیار کے منصوبوں کی بڑھتی ہوئی طلب کی بھی عکاسی کرتا ہے، جو مقامی افراد کے تجربے اور معیار زندگی کو بہتر بناتے ہیں۔
یہ مراکز مکہ مکرمہ میں جدید شہری ماحول کی تشکیل کے ذریعے مقامی آبادی اور عمرہ زائرین دونوں کی ضروریات پورا کرنے کے ساتھ خصوصا ریٹیل اور مہمان نوازی کے شعبوں میں عالمی برانڈز اور معیاری سرمایہ کاری کے لیے بھی مواقع پیدا کررہے ہیں۔

سیاحتی شعبے کے ماہرین کا کہنا ہے شہر میں تفریحی مواقع کے تنوع سے زائرین کے قیام کا دورانیہ بڑھتا ہے، سیاحتی اخراجات میں اضافہ ہوتا ہے اور مجموعی تجربے میں بھی بہتری آتی ہے۔
یہ ترقی مملکت کے وژن 2030 کے اہداف سے ہم آہنگ ہے تاکہ زیادہ متحرک اور پائیدار شہری ماحول تیار کرنے کے ساتھ معیار زندگی کو بلند کیا جا سکے۔
