Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجدالحرام وادی مکہ کے عین وسط میں کیوں واقع ہے؟

 جغرافیائی طور پر مکہ، وادیِ ابراہیم سے گزرنے والا ایک تنگ راستہ تھا جو جبال السروات میں واقع تھا (فوٹو: ایس پی اے)
مسجدالحرام، وادیِ مکہ کے عین وسط میں واقع ہے اور یہ وہ مقام ہے جو پیغمبر حضرت ابراہیم کے زمانے سے ہی کعبے سے منسوب ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق پہاڑوں کے بیچوں بیچ مسجدالحرام کی لوکیشن، اُن منفرد جغرافیائی خصوصیات کی وضاحت کرتی ہے جہاں شہرِ مکہ کی بنیاد رکھی گئی تھی۔
 جغرافیائی طور پر مکہ، وادیِ ابراہیم سے گزرنے والا ایک تنگ راستہ تھا جو جبال السروات میں واقع تھا۔
 مسجد الحرام اُس مقام کے نمایاں پہاڑوں کی چوٹیوں میں گھری ہوئی ہے مگر نشیبی علاقے میں واقع ہے۔ اس کے ارد گرد مشرق میں جبلِ ابو قبیس جبکہ مغرب میں جبلِ قعیقعان، جبلِ نور اور جبلِ ثور ہیں۔
 ارضی لحاظ سے مکہ ’عرب کی ڈھال‘ کا حصہ ہے جس کی خاص بات یہاں قدیم آتش فشاں چٹانوں اور ان کی ساخت کا پایا جانا ہے جن میں گرینائٹ بھی شامل ہے۔
 مملکتِ سعودی عرب کے انسائیکلوپیڈیا کے مطابق اس وادی کی تشکیل سے ایک ایسا قدرتی راستہ وجود میں آ گیا جو زمانۂ قدیم میں جزیرہ نمائے عرب میں تجارتی قافلوں کے آنے جانے میں سہولت فراہم کرتا تھا۔

 

شیئر: