Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صحت مند اور محفوظ ماحول: مکہ میں پارکوں اور عوامی مقامات کا وسیع نیٹ ورک

 مکہ مکرمہ میں اس وقت 294 پارکس موجود ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
شہرِ مقدس مکہ مکرمہ میں پارکس اور عوامی مقامات تہذیبی اور تفریحی مراکز کے طور پر کام کرتے ہیں۔ سپورٹس اور سماجی سرگرمیوں کے حوالے سے موزوں ماحول فراہم کرتے ہیں۔
ایس پی اے کےمطابق پارکس میں سپورٹس ٹریک، سیٹنگ ایریا، گرین سپیس اور پلے گرواونڈ کے ساتھ سپورٹ سروسز موجود ہیں جو عازمین حج سمیت مختلف گروپوں کی ضروریات کو پورا کرتی ہیں۔
 مکہ میونسپلٹی شہر کے پارکوں اور مختلف تفریحی مقامات کو اپ گریڈ کر رہی ہے، جس کا مقصد معیار زندگی کو بہتربنانا اور معیاری سہولتوں کی فراہمی ہے۔
 
حج سیزن کے دوران جب دنیا بھر سے لاکھوں عازمین مکہ مکرمہ میں موجود ہوتے ہیں، میونسلپٹی کی جانب سے پارکوں اور عوامی مقامات کی صفائی کا کام مستقل بنیادوں پر جاری رہتا ہے۔
مکہ مکرمہ میں اس وقت پارکوں اور تفریحی مقامات کا وسیع نیٹ ورک موجود ہے، جہاں سپورٹس کے علاوہ سر سبز مقامات اور بچوں کے پلے ایریا موجود ہیں۔

 مکہ مکرمہ میں 294 پارکس موجود ہیں جن کا مجموعی رقبہ 2039993 مربع میٹر ہے۔
 پارکوں میں سبزہ زار، 11 واکنگ ٹریکس، 11 فوارے اور بچوں کے لیے پلے گراونڈ کی سہولت موجود ہے جبکہ 1711910 میٹر طویل رقبہ درختوں کا ہے۔

حج سیزن کے ایک حصے کے طور پر میونسپلٹی شجرکاری کو بڑھانے، بصری منظر کو بہتر بنانے، پارکس اور عوامی مقامات کو اپ گریڈ کرنے کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔
یہ کوششیں عازمین حج کو صحت مند اور محفوظ ماحول فراہم کرنے میں معاون ہیں اور دنیا بھر کے لاکھوں مسلمانوں کےلیے مکہ کے تہذیبی حیثیت کی عکاسی کرتی ہیں۔

شیئر: