سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی، پاکستان میں بدھ 20 مئی کو نرخ کیا رہے؟
پاکستان میں بدھ کے روز سونے کی قیمت میں 6 ہزار 800 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس سونے کی قیمت میں بھی کمی دیکھنے میں آئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو کمی کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 70 ہزار 362 روپے ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ کاروباری دن اس کی قیمت 4 لاکھ 77 ہزار 162 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
اس کے ساتھ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 5 ہزار 830 روپے کمی دیکھنے آئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 3 ہزار 259 روپے ریکارڈ ہوئی۔
اسی طرح 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 3 لاکھ 69 ہزار 667 روپے ہو چکی ہے۔
دوسری جانب بدھ کو فی تولہ چاندی کی قیمت میں 125 روپےکمی دیکھنے میں آئی ہے ، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 7 ہزار 974 روپے ہو گئی۔
اس طرح 10 گرام چاندی کی قیمت 6 ہزار 836 روپے ہو چکی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں بدھ کو فی اونس سونے کی قیمت میں 68 ڈالر کمی ریکارڈ ہوئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 ہزار 480 ڈالر ہو چکی ہے۔
اس طرح عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی نئی قیمت 74.90 ڈالر پر آ چکی ہے۔