شام کی وزارت دفاع کے قریب کار بم دھماکہ، سعودی عرب کی مذمت
بیان ہر قسم کے تشدد کو مسترد کیے جانے کے موقف کا اعادہ کیا۔ (فوٹو: الشرق الاوسط)
سعودی عرب نے شام کی وزارت دفاع کی عمارت کے قریب ہونے والے دھماکے کی مذمت کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق دھماکے میں ایک فوجی کی ہلاکت اور کئی عام شہریوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان نے بیان ہر قسم کے تشدد کو مسترد کیے جانے کے دیرینہ موقف کا اعادہ کیا۔
بیان میں شامی حکومت کے ساتھ تعزیت، ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔
شام کی وزرت دفاع نے بیان میں بتایا سکیورٹی اہلکار دمشق کے وسطی علاقے میں ملنے والے ایک بم کو ناکارہ بنا رہے تھے کہ اس دوران قریب کھڑی ایک کار میں دھماکہ ہوا، جس سے ایک فوجی ہلاک اور دیگر زخمی ہوگئے۔
سرکاری میڈیا کا کہنا ہے دھماکہ وزارت دفاع سے کے قریب ہوا ہے تاہم اس کی مزید تفصیلات نہیں بتائی گئی۔
فوری طور پر کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ ماضی میں اس طرح کے حملوں کا الزام داعش پر لگایا جاتا رہا ہے۔
