سعودی عرب کی چاڈ میں فوجی اڈے پر دہشت گرد حملے کی مذمت
حملے میں کئی سکیورٹی اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب نے جمہوریہ چاڈ کے ایک فوجی اڈے پر دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق دہشت گرد حملے میں کئی سکیورٹی اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
وزارت خارجہ نے ایک بیان میں دہشت گردی اور انتہاپسندانہ کارروائیوں کو سختی سے مسترد کیے جانے کا اعادہ کیا جو چاڈ اور اس کے عوام کی سلامتی اور استحکام کو نقصان پنہچاتے ہیں۔
بیان میں چاڈ کی حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی اور سپورٹ کا اعادہ، واقعہ کے متاثرین کے اہل خانہ چاڈ، کی حکومت اور عوام سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار اور زخمیوں کا جلد خواہش ظاہر کی گئی۔
