Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’یوم ترویہ‘ مسجد الخیف میں عازمین حج کے خیر مقدم کےلیے تیاریاں تیز

الخیف مسجد، مقدس مقامات کی سب سے نمایاں مساجد میں سے ایک ہے،(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت اسلامی امور نے منی مسجد الخیف میں ’یوم ترویہ‘ ( مناسک حج کا پہلا دن) کے لیے آپریشنل اور سروس تیاریوں کو تیز کر دیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق  تیکنیکی، آپریشنل اور مذہبی رہنمائی کی خدمات کو متحرک کیا ہے تاکہ عازمین آسانی اور اطمینان کے ساتھ مناسک کی ادائیگی کرسکیں۔
الخیف مسجد، مقدس مقامات کی سب سے نمایاں مساجد میں سے ایک ہے، اس کا رقبہ 23 ہزار 500 مربع میٹر ہے جبکہ 27 ہزار مربع میٹر رقبے پر قالین بچھائے گئے ہیں۔
عازمین کے آرام کو یقینی بنانے کے لیے 410 کولنگ یوٹنس استعمال کیے گئے، جو جدید سمارٹ کلائمٹ کنٹرولر کے ذریعے مینج کیے جاتے ہیں۔
وزارت نے 54 ہائی کیپیسٹی چلڈ ڈسپنسرز بھی نصب کیے ہیں جو یونٹ فی گھنڈہ 500 لٹر پانی فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
مجموعی طور پر فی گھنٹہ 81 ہزار سے زیادہ عازمین کو خدمت فراہم کرنے کی گنجائش ہے۔ 

عازمین کی ڈیجیٹل خدمات تک رسائی کے لیے مسجد کے احاطے میں موبائل فون چارجنگ سٹیشنز بھی نصب ہیں۔
کراوڈ منیجمنٹ اور رابطے کو بہتر بنانے کے لیے مسجد میں نصب 79 ڈیجیٹل سکرینز متعدد زبانوں میں آگاہی اور رہنمائی فراہم کرتی ہیں۔

یاد رہے کہ سعودی حکومت نے مسجد الخیف میں تاریخ کی سب سے بڑی توسیع 1407ھ میں کرائی تھی۔
مسجد کا رقبہ 23 ہزار مربع میٹر سے زیادہ ہے۔ توسیع کے بعد 25 ہزار افراد کے لیے نماز کی گنجائش ہے۔ 

 

شیئر: