Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خانۂ کعبہ کی پہلی جھلک دیکھنے والے عازمین حج اشک بار

مسجدالحرام میں ایمان افروز مناظر دیکھنے کو مل رہے ہیں جہاں مختلف ثقافتوں اور قومیتوں سے تعلق رکھنے والے عازمین حج پہلی بار خانۂ کعبہ کی زیارت کر رہے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کی ٹیموں نے یہ روح پرور مناظر دیکھے کہ عازمینِ حج پر رقت، خشوع اور روحانی سکون کی کیفیت طاری تھی۔ وہ خاموشی اور ادب کے ساتھ کھڑے، دعا کے لیے ہاتھ بلند کیے ہوئے تھے جبکہ ان کی آنکھوں سے بے اختیار آنسو رواں تھے۔
اگرچہ زبانیں مختلف ہیں، لیکن یہ روح پرور لمحات عقیدت اور بندگی کے اُس مشترکہ جذبے کو نمایاں کرتے ہیں جو مسجدِ حرام کے وسیع صحنوں میں لاکھوں دلوں کو دعا، محبتِ الٰہی اور احترام کے احساس میں یکجاں کر دیتا ہے۔

شیئر: