Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کوالا لمپور انٹرنیشنل بک فیئر 2026 میں مہمان خصوصی

بک فیئر ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں 29 مئی سے 7 جون تک جاری رہے گا۔(فوٹو: ایکس اکاونٹ)
سعودی عرب کوالا لمپور انٹرنیشنل بک فیئر 2026 میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کرے گا۔
ایس پی اے کے مطابق بک فیئر، کوالا لمپور کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں 29 مئی سے 7 جون تک جاری رہے گا۔
بک فیئر میں شرکت سعودی عرب اور ملائیشیا کے درمیان دیرینہ تعلقات کی عکاسی کرتی ہے جبکہ دونوں ملکوں کے درمیان ثقافتی اور فکری شعبوں میں بڑھتے ہوئے تعاون کو بھی اجاگر کرتی ہے۔
سعودی لٹریچر، پبلشنگ اینڈ ٹرانسلیشن کمیشن بک فیئر میں مملکت کی نمائندگی کی قیادت کر رہا ہے، ایک ثقافتی پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں معروف دانشورں، مصنفین اور ماہرین کے ساتھ سیمینار اور پینل مباحثے شامل ہیں۔
سعودی پویلین میں روایتی دستکاری، سعودی فیشن اور لوک میوزک انسٹرومنٹ کی نمائش کی جائے گی۔
اس کے علاوہ قدیم قلمی نسخوں اور آثار قدیمہ کے ریپلیکا کی نمائش شامل ہے۔
پویلین میں منتخب سعودی فلموں کی سکریننگ کی جائے گی۔ کئی سرکاری ادارے، ثقافتی تنظیمیں اور خصوصی ادارے شریک ہیں۔

 

شیئر: