Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی امداد: غزہ میں 25 ہزار گرم کھانے کے پیکٹ اور یمن میں سینکڑوں فوڈ باسکٹس تقسیم

وسطی اور جنوبی غزہ میں کمزور طبقات کے ہزاروں افراد نے فائدہ اٹھایا، ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی امدادی ایجنسی شاہ سلمان مرکز نے منگل کو غزہ کی پٹی میں 25 ہزار گرم کھانے کے پیکٹ تقسیم کیے ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق غزہ کے وسطی اور جنوبی علاقے میں انتہائی کمزور طبقات کے ہزاروں افراد نے فائدہ اٹھایا، یہ اقدام غزہ میں فلسطینی عوام کی مدد کے لیے سعودی مہم کا حصہ ہے۔
یہ امداد سعودی عرب کی جانب سے امدادی ایجنسی شاہ سلمان مرکز کے ذریعے فلسطینی عوام کے مصائب کو کم کرنے اور موجودہ انسانی بحران کے دوران متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لیے مختلف شعبوں میں انسانی کوششوں کی توسیع ہے۔
یاد رہے سعودی امدادی ایجنسی نے غزہ میں فلسطینی عوام کو خوراک کی فراہمی کے لیے بڑے رقبے پر ایک سینٹرل کچن قائم کیا ہے۔
اس منصوبے کے تحت 40 کے قریب مقامی افراد کو روزگار بھی میسر آیا ہے۔

علاوہ ازیں شاہ سلمان مرکز نے یمن کے عدن گورنریٹ کے علاقے خور مکسر میں بے گھر افراد اور مقامی کمیونٹی میں دو ہزار 734 فوڈ باسکٹس تقسیم کی ہیں۔
یمن میں ایمرجنسی فوڈ پروجیکٹ کے ایک حصے کے طور پر دو ہزار 67 خاندانوں کے 14 ہزار 469 افراد کو اس سے فائدہ پہنچا۔

 

شیئر: