شاہ سلمان مرکز کی امدادی مہم جاری، نیا قافلہ غزہ پہنچ گیا
امدادی قافلے میں اشیائے خورونوش و دیگر سامان ارسال کیا گیا (فوٹو، ایس پی اے)
شاہ سلمان مرکز کی جانب سے غزہ میں متاثرین کے لیے امدادی مہم کا سلسلہ جاری ہے۔ جمعہ کے روز اشیائے خورونوش پر مشتمل امدادی قافلہ غزہ پٹی پہنچ گیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق شاہ سلمان امدادی مرکز کی جانب سے فلسطینی بھائیوں کی امداد کے لیے بھیجا جانے والا امدادی قافلہ جو کہ متعدد ٹرالرز پر مشتمل تھا غزہ میں سعودی ثقافت و ورثہ سینٹر تک پہنچ گیا، جہاں سے امدادی سامان کی تقسیم کا کام فیلڈ ٹیمیں انجام دیں گی۔
امدادی سامان کی تقسیم انتہائی منظم انداز میں کی جاتی ہے، جس کا مقصد غزہ پٹی میں بڑی تعداد میں متاثرین کو امدادی اشیا کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔