Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی بارڈر گارڈز کی خواتین اہلکار جو حجاج کی مدد کر رہی ہیں

بارڈر گارڈز کے رضا کا ر بھی عازمین کی مدد کر رہے ہیں۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف بارڈر گارڈز کی خواتین اہلکار حج کے دوران مقدس مقامات پر تعینات ہیں، جو تنظیمی اور رابطے کے فرائض انجام دے رہی ہیں۔
ان کی ذمہ داریوں میں رہنمائی اور ڈائریکشن فراہم کرنا، سکیورٹی چیک، ٹریفک ریگولیشن اور فیلڈ آپریشنز میں معاونت فراہم کرنا ہے جس سے حجاج کی سیفٹی کو یقینی بنانے میں مدد ملتی ہے۔
یہ اقدامات جنرل ڈائریکٹوریٹ آف بارڈر گارڈز کی ان کوششوں کا  حصہ ہیں، جن کا مقصد عازمین کے خدمات کے معیار کو بہتر بنانا اور انہیں آرام اور ذہنی سکون کے ساتھ مناسک ادائیگی کے قابل بنانا ہے۔
علاوہ ازیں بارڈر گارڈز کے رضا کا ر بھی مقدس مقامات پرعازمین کی مدد کر رہے ہیں۔ وہ متعدد زبانوں میں رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔

سوالات کے جواب دیتے ہیں اور ازدحام کے دوران موومنٹ کو منظم کرنے میں مدد کرتے ہیں، جس سے موبیلٹی اور خدمت کے معیارمیں بہتر آتی ہے۔
ڈائریکٹوریٹ، ریسکیو اینڈ سرچ اور ایمرجنسی ریسپانس کی سرگرمیوں میں بھی شامل ہے جو حجاج کی سلامتی اور مناسک کی پرسکون ادائیگی میں معاون ہے۔

یاد رہے حج آپریشنز کےلیے کام کرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 4 لاکھ 20 ہزار 70 ہوگئی، تاہم والینٹیئرز کی تعداد میں تقریبا 22 فیصد کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ یہ تعداد 34 ہزار 540 سے کم ہو کر 26 ہزار 701 ہو گئی۔
 واضح رہے محکمہ شماریات نے یہ اعداد وشمار وزارت داخلہ کے انتظامی ریکارڈ کی مدد سے جاری کیے ہیں۔

 

شیئر: