کوالالمپور بک فیئر میں سعودی پویلین، ملائیشیا کے وزیر اعظم نے افتتاح کیا
سعودی پویلین میں مباحثے، شعری محفلیں اور لائیو پرفارمنسز شامل ہیں،
سعودی عرب نے جمعرات کو کوالالمپور انٹرنیشنل بک فیئر 2026 میں مہمان خصوصی کے طور پر اپنے پویلین کا افتتاح کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے پویلین کا افتتاح کیا۔ بک فیئر، کوالالمپور کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں 29 مئی سے 7 جون تک جاری رہے گا۔
سعودی وزارت ثقافت کے تحت لٹریچر، پبلشنگ اینڈ ٹرانسلیشن کمیشن بک فیئر میں مملکت کی نمائندگی کی قیادت کر رہا ہے۔
کمیشن کے سی ای او عبداللطیف الوصل نے کہا کہ ’ایشیا کے اس اہم ثقافتی ایونٹ میں مہمان خصوصی کے طور پر سعودی عرب کا انتخاب، مملکت اور ملائیشیا کے درمیان مضبوط ثقافتی تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔‘
اس کے ساتھ یہ شرکت ملائیشیا اور ایشیین آڈینس کو سعودی ثقافت اور تخلیقی صلاحیتوں کے تنوع سے متعارف کرانے کا موقع فراہم کرتی ہے۔
سعودی پویلین میں مباحثے، شاعری کی محفلیں اور لائیو پرفارمنسز شامل ہیں، جس میں سعودی دانشور، مصنفین اور فنکار حصہ لے رہے ہیں۔

پویلین میں وزیٹرز آثار قدیمہ کے ریپلیکا بھی دیکھ سکیں گے۔ ایک روایتی سعودی مجلس کا تجربہ بھی کر سکیں گے۔
سعودی وفد میں متعدد ثقافتی تنظیموں اور سرکاری اداروں کے نمائندے شامل ہیں، جو وزارت ثقافت کے تحت شرکت کر رہے ہیں۔
سعودی عرب نے حالیہ برسوں میں وژن 2030 کے تحت اپنی بین الاقوامی ثقافتی نمائندگی کو وسعت دی ہے، جس کے تحت انٹرنیشنل بک فیئر، نمائشوں اور آرٹسٹک ایونٹس میں شرکت بڑھی ہے۔
