Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رباط انٹرنیشنل بک فیئر میں سعودی عرب کے ادبی اور اسلامی ورثے کی نمائش

مراکش کے ساتھ ثقافتی اور فکری تعلقات کو بھی اجاگر کیا گیا۔ ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب نے رباط انٹرنیشنل بک فیئر کے 31 ویں ایڈیشن میں شرکت کی‘ جو یکم سے 10 مئی تک جاری رہا۔
ایس پی اے کے مطابق بک فیئر میں مملکت کے مراکش کے ساتھ ثقافتی اور فکری تعلقات کو اجاگر کیا گیا۔
لٹریچر، پبلشنگ اینڈ ٹرانسلیشن کمیشن کے سی ای او ڈاکٹر عبداللطیف الواصل نے کہا کہ ’بک فیئر میں سعودی پویلین نے ایک ثقافتی پلیٹ فارم کا کردار ادا کیا، سعودی وژن 2030 کے تحت مملکت کے ادبی اور تخلیقی کاموں کو پیش کیا گیا۔‘
سعودی پویلین نے ایک پروگرام کی میزبانی بھی کی جس میں پینل ڈسکیشن اور شعری محافل شامل تھیں۔ سعودی اور مراکشی ادیبوں اور سکالرز نے شرکت کی۔
سعودی ادب میں بڑھتی ہوئی دلچسپی کو اجاگر کیا گیا، اس کے ساتھ ادیبوں اور مختلف شعبوں میں پبلشنگ کی سپورٹ میں کیے جانے والے قومی اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔

وزارت اسلامی امور نے بھی پویلین میں شرکت کی، جس نے ماہرین تعلیم، ریسرچرز، میڈیا پروفیشنل، فیملیز اور بچوں کو متوجہ کیا۔
وزیٹرز نے کنگ فہد قرآن پبلشنگ کمپلیکس کی مطبوعات دیکھیں اور قرآن کی طباعت کے مراحل کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

پویلین میں قرآن کی تلاوت، متعدد زبانوں میں تراجم، قرآن کے نادر نسخوں اور ڈیجیٹل مواد کی بھی نمائش کی گئی، جو اسلام اور مسلمانوں کی خدمت کے لیے مملکت کی کوششوں کو اجا گر کرتا ہے۔

 

شیئر: