Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج سیزن میں حجاج کو 1.2 ملین ہیلتھ کیئر خدمات کی فراہمی

ہسپتالوں میں 5 ہزار 772 مریضوں کو داخل کیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
سودی ہیلتھ سیکٹر نے حج کے آغاز سے جمعرات تک حجاج کو 12 لاکھ 73 ہزار 380 سے زائد طبی خدمات فراہم کی ہیں۔
سعودی وژن 2030 کے اہداف کے تحت یہ مربوط کوششیں معیاری اور قابل رسائی دیکھ بھال کو یقینی بناتی ہیں تاکہ عازمین حج  مناسک محفوظ اور اطمینان کے ساتھ ادا کر سکیں۔
 وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق صحت مراکز اور ارجنٹ فیسیلیٹیز نے 52 ہزار 709 کیسز کو ہینڈل کیا، آوٹ پیشنٹ کلینکس نے 21 ہزار 253 مریضوں کو دیکھا۔
ہسپتال میں 5 ہزار 772 مریضوں کو داخل کیا گیا، جس میں 365 بڑے آپریشن شامل تھے۔ ان میں 291 کارڈیک کیتھٹرائزیشنز اور 30 اوپن ہارٹ آپریشنز شامل ہیں۔
ریپڈ ریسپانس کی فیلڈ ٹیموں نے گرمی کی تھکان کے ایک ہزار 260 کیسز کو طبی مدد فراہم کی جبکہ 937 کال سینٹر نے ایک ملین سے زائد انکوائریوں کو ہینڈل کیا۔
یاد رہے کہ وزرت صحت نے اس سال حج سیزن میں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں 20 ہزار سے زیاد بستروں کی سہولت فراہم کی جبکہ، 3 ہزار بستر مشاعر مقدسہ کے میڈیکل سینٹرز میں موجود تھے۔
وزارتِ صحت نے ایمبولینس یونٹ میں بھی اضافہ کیا۔ حج سیزن میں 900 ایمبولینس گاڑیوں اور 11 ایئر ایمبولینس کو مخصوص کیا گیا جبکہ 25 ہزار سے زائد طبی عملہ کی خدمات حاصل رہیں۔

 

شیئر: