Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج 2026: حجاج براہ راست دھوپ میں زیادہ دیر نہ رہیں، وزارت صحت

حجاج کرام پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں (فوٹو، علی خمج)
وزارت صحت نے عازمین کو ہدایت کی ہے کہ گرمی سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر پر خاص طور پر عمل کریں۔ خیموں سے باہر کھلی دھوپ میں زیادہ دیر نہ رہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزارت کا کہنا ہے کہ حجاج یوم الترویہ کو زیادہ سے زیادہ وقت اپنے خیموں میں گزاریں، باہر جاتے وقت چھتری کا لازمی استعمال کریں تاکہ ’لو‘ لگنے سے محفوظ رہا جا سکے۔
جاری ہدایات میں مزید کہا گیا ہے کہ پانی و صحت بخش مشروبات کا استعمال کیا جائے۔
وزارت کی جانب سے لو لگنے کی علامات بھی بیان کی گئی ہیں جن میں چکر، تھکن اور غیرمعمولی پسینہ آنا شامل ہے۔
وزارت کا کہنا تھا کہ مذکورہ صورتحال میں بغیر کسی تاخیر کے مشاعر مقدسہ میں موجود قریبی صحت مرکز سے رجوع کیا جائے۔

وادی منیٰ میں 26 صحت مراکز قائم کیے گئے ہیں (فوٹو:علی خمج)

واضح رہے وزارت صحت کی جانب سے مشاعر مقدسہ میں 30 صحت مراکز قائم کیے گئے ہیں جن میں سے 26 صرف وادی منیٰ اور ایک مزدلفہ کے علاوہ میدان عرفات و دیگر مقامات پر موجود ہیں جہاں عملہ 24 گھنٹے کی بنیاد پر موجود ہوتا ہے۔
وزارت نے تین ہزار سے زائد ایمبولینس یونٹس کی سہولت فراہم کی ہے جبکہ 11 ایئرایمبولینس بھی موجود ہیں، 7700 سے زائد گراؤنڈ میڈیکل سٹاف ایام حج میں خدمات انجام دے رہا ہے۔
 

شیئر: