Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج سیزن کے دوران وزیر صحت کا میڈیکل ٹیکنالوجیز اور فِلیٹ کا جائزہ

سعودی ہِلال احمر اتھارٹی نے تین ہزار سے زائد ایمبولنس یونٹس کے آپریشنل فِلیٹ کو پیش کیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر صحت فہد الجلاجل نے حج سیزن 1447 ہجری کے لیے عازمین کو دی جانے والی طبی سہولیات کا معائنہ کیا اور اہم طبی اداروں کی جانب سے پیش کی جانے والی جدید ایجادات اور ٹیکنالوجی کا بھی جائزہ لیا۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق این یو پی سی او نے برق رفتار طبی امداد فراہم کرنے والے ڈرونز کو پیش کیا جبکہ سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے ریفریجریٹرز اور باڈی کیمروں سے لیس خصوصی مانیٹرنگ گاڑیاں پیش کیں۔
ہیلتھ ہولڈنگ کمپنی نے ایمبولنس کے فِلیٹ کا جدید سسٹم اور میڈیکل ٹرائی ایج مینیجمنٹ پیش کیں جن میں الیکٹرک ایمبولنس بائی سائیکلز بھی شامل تھیں۔
سعودی ہِلال احمر اتھارٹی نے تین ہزار سے زائد ایمبولنس یونٹس کے آپریشنل فِلیٹ کو پیش کیا جس میں برق رفتار انٹروینشن وہیکلز، الیکٹرک گولف کارٹس، موٹر سائیکل اور پیچیدہ کیسز کے لیے 11 ایمبولنس ایئرکرافٹ بھی شامل تھیں۔
وزیر صحت کا یہ معائنہ ان کے فیلڈ دوروں کا حصہ ہے، جس کا مقصد صحت کے نظام کی پیشرفت کو مانیٹر کرنا اور حج سیزن کے دوران عازمین کو اعلیٰ معیار کی خدمات فراہم کرنا ہے۔

 

شیئر: